احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: التَّنَحْنُحِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں کھکھارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1212
اخبرنا محمد بن قدامة، قال: حدثنا جرير، عن المغيرة، عن الحارث العكلي، عن ابي زرعة بن عمرو بن جرير، قال: حدثنا عبد الله بن نجي , عن علي , قال:"كان لي من رسول الله صلى الله عليه وسلم ساعة آتيه فيها , فإذا اتيته استاذنت إن وجدته يصلي فتنحنح دخلت , وإن وجدته فارغا اذن لي".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے میرے لیے ایک گھڑی ایسی مقرر تھی کہ میں اس میں آپ کے پاس آیا کرتا تھا، جب میں آپ کے پاس آتا تو اجازت مانگتا، اگر میں آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پاتا تو آپ کھنکھارتے، تو میں اندر داخل ہو جاتا، اگر میں آپ کو خالی پاتا تو آپ مجھے اجازت دیتے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 17 (3708)، (تحفة الأشراف: 10202)، مسند احمد 1/77، 80، 107، 150 (ضعیف الإسناد) (عبداللہ بن نجی کا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے، یعنی سند میں انقطاع ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 3708 ، أحمد (80/1) ح 608 ¤ في سماع عبدالله بن نجى من علي رضى الله عنه نظر والحديث اللآتى (1214 وسنده حسن) يغني عنه

Share this: