احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

173: بَابُ: الطَّوَافِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ
باب: صفا و مروہ کے درمیان سواری پر سعی کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2978
اخبرني عمران بن يزيد، قال: انبانا شعيب، قال: انبانا ابن جريج، قال: اخبرني ابو الزبير، انه سمع جابر بن عبد الله، يقول:"طاف النبي صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع على راحلته بالبيت، وبين الصفا والمروة ليراه الناس، وليشرف، وليسالوه إن الناس غشوه".
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی، (اور ایسا اس لیے کیا) تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں اور آپ لوگوں سے اونچائی پر رہیں اور تاکہ لوگ مسئلے مسائل پوچھ سکیں کیونکہ لوگوں نے آپ کو ڈھانپ لیا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 42 (1273)، سنن ابی داود/الحج 49 (1880)، (تحفة الأشراف: 2803)، مسند احمد (3/317، 333) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: