احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

174: بَابُ: الْمَشْىِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ کے درمیان عام چال چلنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2979
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا بشر بن السري، قال: حدثنا سفيان، عن عطاء بن السائب، عن كثير بن جمهان، قال: رايت ابن عمر يمشي بين الصفا والمروة , فقال:"إن امشي فقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يمشي، وإن اسعى فقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يسعى".
کثیر بن جمہان کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو صفا و مروہ کے درمیان عام چال چلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: اگر میں عام چال چلتا ہوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عام چال چلتے ہوئے دیکھا ہے، اور اگر میں دوڑتا ہوں تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 56 (1904)، سنن الترمذی/الحج 39 (864)، سنن ابن ماجہ/الحج 43 (2988)، (تحفة الأشراف: 7379)، (1880)، مسند احمد (2/53، 60، 61، 120) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: