احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

185: بَابُ: دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ
باب: حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 293
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، عن سفيان، قال: حدثني ابو المقدام ثابت الحداد، عن عدي بن دينار، قال: سمعت ام قيس بنت محصن، انها سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن دم الحيض يصيب الثوب، قال:"حكيه بضلع واغسليه بماء وسدر".
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کا خون کپڑے میں لگ جانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لکڑی سے کھرچ دو، اور پانی اور بیر کے پتے سے دھو لو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 132 (363)، سنن ابن ماجہ/فیہ 118 (628)، (تحفة الأشراف: 18344)، مسند احمد 6/355، 356، سنن الدارمی/الطھارة 105 (1059)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 26 (برقم: 395) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: