احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

186: بَابُ: الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ
باب: کپڑے میں منی لگ جانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 295
اخبرنا عيسى بن حماد، قال: حدثنا الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن سويد بن قيس، عن معاوية بن حديج، عن معاوية بن ابي سفيان، انه سال ام حبيبة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: هل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في الثوب الذي كان يجامع فيه ؟ قالت:"نعم، إذا لم ير فيه اذى".
معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اپنی بہن) ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کپڑے میں نماز پڑھتے تھے جس میں جماع کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہاں! جب آپ اس میں کوئی گندگی نہ دیکھتے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطھارة 133 (366)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 83 (540)، مسند احمد 6/325، 426، سنن الدارمی/الصلاة 102 (1415، 1416)، (تحفة الأشراف: 15868) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: