احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

187: بَابُ: غَسْلِ الْمَنِيِّ مِنَ الثَّوْبِ
باب: کپڑے سے منی دھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 296
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن عمرو بن ميمون الجزري، عن سليمان بن يسار، عن عائشة، قالت:"كنت اغسل الجنابة من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم فيخرج إلى الصلاة وإن بقع الماء لفي ثوبه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے جنابت کا اثر دھوتی تھی ۱؎، پھر آپ نماز کے لیے نکلتے، اور پانی کے دھبے آپ کے کپڑے پر باقی ہوتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 64 (229، 230)، 65 (231)، صحیح مسلم/الطھارة 32 (289)، سنن ابی داود/فیہ 36 (373)، سنن الترمذی/فیہ 86 (117)، سنن ابن ماجہ/فیہ 81 (536)، (تحفة الأشراف: 16135)، مسند احمد 6/48، 142، 162، 235 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہاں اس سے مراد منی ہے، اور منی ایک قسم کی رطوبت ہے جو مرد کی شرمگاہ سے شہوت کے وقت اچھلتے ہوئے خارج ہوتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: