احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

184: بَابُ: مَا تَفْعَلُ النُّفَسَاءُ عِنْدَ الإِحْرَامِ
باب: احرام باندھنے کے وقت نفاس والی عورتیں کیا کریں؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 292
اخبرنا عمرو بن علي ومحمد بن المثنى، ويعقوب بن إبراهيم، واللفظ له، قالوا: حدثنا يحيى بن سعيد، قال: حدثنا جعفر بن محمد، قال: حدثني ابي، قال: اتينا جابر بن عبد الله، فسالناه عن حجة النبي صلى الله عليه وسلم، فحدثنا ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، خرج لخمس بقين من ذي القعدة وخرجنا معه، حتى إذا اتى ذا الحليفة ولدت اسماء بنت عميس، محمد بن ابي بكر، فارسلت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف اصنع ؟ قال:"اغتسلي واستثفري ثم اهلي".
محمد کہتے ہیں کہ ہم لوگ جابر بن عبداللہ کے پاس آئے، اور ہم نے ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج (حجۃ الوداع) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس ذی قعدہ کو نکلے ہم لوگ بھی آپ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب آپ ذوالحلیفہ پہنچے تو اسماء بنت عمیس نے محمد بن ابوبکر کو جنا، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آدمی بھیج کر دریافت کیا کہ اب میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غسل کر لو اور لنگوٹ کس لو، پھر لبیک پکارو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 2617)، ویأتي عند المؤلف برقم: 215 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: