احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: الْعَرْجَاءِ
باب: لنگڑے جانوروں کی قربانی منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4375
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد بن جعفر، وابو داود , ويحيى، وعبد الرحمن، وابن ابي عدي، وابو الوليد، قالوا: انبانا شعبة، قال: سمعت سليمان بن عبد الرحمن، قال: سمعت عبيد بن فيروز، قال: قلت للبراء بن عازب: حدثني ما كره، او نهى عنه رسول الله صلى الله عليه وسلم من الاضاحي، قال: فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: هكذا بيده، ويدي اقصر من يد رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اربعة لا يجزين في الاضاحي: العوراء البين عورها، والمريضة البين مرضها، والعرجاء البين ظلعها، والكسيرة التي لا تنقي". قال: فإني اكره ان يكون نقص في القرن، والاذن، قال: فما كرهت منه فدعه، ولا تحرمه على احد.
عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے کہا: مجھے بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کن کن جانوروں کی قربانی ناپسند تھی، یا آپ ان سے منع فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے (اور اس طرح انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، اور میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے): چار جانوروں کی قربانی درست اور صحیح نہیں ہے: کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور دبلا اور کمزور جس میں گودا نہ ہو، انہوں نے کہا: مجھے ناپسند ہے کہ اس جانور کے سینگ اور کان میں کوئی عیب ہو، انہوں نے کہا: جو تمہیں ناپسند ہو اسے چھوڑ دو لیکن کسی اور کو اس سے مت روکو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: