احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: الْعَجْفَاءِ
باب: کمزور اور دبلے جانوروں کی قربانی منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4376
اخبرنا سليمان بن داود، عن ابن وهب، قال: اخبرني عمرو بن الحارث، والليث بن سعد , وذكر آخر، وقدمه ان سليمان بن عبد الرحمن حدثهم، عن عبيد بن فيروز، عن البراء بن عازب، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , واشار باصابعه، واصابعي اقصر من اصابع رسول الله صلى الله عليه وسلم، يشير اصبعه، يقول:"لا يجوز من الضحايا: العوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها، والمريضة البين مرضها، والعجفاء التي لا تنقي".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور میری انگلیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے چھوٹی ہیں، انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے آپ فرما رہے تھے: قربانی کے جانوروں میں یہ جانور جائز نہیں ہیں: کانا جس کا کانا پن صاف معلوم ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو، بیمار جس کی بیماری صاف ظاہر ہو رہی ہو اور دبلا اور کمزور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4374 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: