احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

82: بَابُ: الْفُرُشِ
باب: فرش اور بچھونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3387
اخبرنا يونس بن عبد الاعلى، قال: انبانا ابن وهب، قال: اخبرني ابو هانئ الخولاني، انه سمع ابا عبد الرحمن الحبلي، يقول: عن جابر بن عبد الله، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"فراش للرجل، وفراش لاهله، والثالث للضيف، والرابع للشيطان".
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بچھونا مرد کے لیے ہو، ایک بیوی کے لیے ہو اور تیسرا مہمان کے لیے اور (اگر چوتھا ہو گا تو) چوتھا شیطان کے لیے ہو گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 8 (2084)، سنن ابی داود/اللباس 45 (4142)، (تحفة الأشراف: 2377)، (تحفة الأشراف: 2377)، مسند احمد (3/293، 324) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: گویا ضرورت سے زائد بسترے رکھنا اسراف ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: