احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: بَابُ: جَهَازِ الرَّجُلِ ابْنَتَهُ
باب: بیٹی کو شوہر کے گھر بھیجنے کے لیے جہیز دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3386
اخبرنا نصير بن الفرج، قال: حدثنا ابو اسامة، عن زائدة، قال: حدثنا عطاء بن السائب، عن ابيه، عن علي رضي الله عنه، قال:"جهز رسول الله صلى الله عليه وسلم فاطمة في خميل، وقربة، ووسادة حشوها إذخر".
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں روئیں دار چادر، مشک، اذخر (گھاس) بھری ہوئی تکیہ دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد 11 (4152) مطولا، (تحفة الأشراف: 10104)، مسند احمد (1/79، 84، 93، 104، 106، 108) (ضعیف الإسناد)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث ضعیف الاسناد ہے، اس لیے قابل عمل نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

Share this: