احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

118: بَابُ: قَتْلِ الْحِدَأَةِ فِي الْحَرَمِ
باب: حرم میں چیل مارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2893
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا عبد الرزاق، قال: انبانا معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"خمس فواسق يقتلن في الحل والحرم: الحداة، والغراب، والفارة، والعقرب، والكلب العقور", قال عبد الرزاق: وذكر بعض اصحابنا ان معمرا كان يذكره , عن الزهري، عن سالم، عن ابيه، وعن عروة، عن عائشة، ان النبي صلى الله عليه وسلم.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ فاسق (موذی) جانور ہیں انہیں حرم اور حرم کے باہر دونوں جگ ہوں میں مارا جا سکتا ہے: چیل، کوا، چوہیا، بچھو اور کاٹ کھانے والا کتا۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ ہمارے بعض اصحاب نے ذکر کیا ہے کہ معمر اس سند کا ذکر یوں کرتے ہیں: «عن الزهري عن سالم عن أبيه وعن عروة عن عائشة أن النبي صلى اللہ عليه وسلم»۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 16 (3314)، صحیح مسلم/الحج 9 (1198)، سنن الترمذی/الحج 21 (837)، (تحفة الأشراف: 16629)، مسند احمد (6/33، 164، 259)، سنن الدارمی/المناسک 19 (1858) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: