احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

119: بَابُ: قَتْلِ الْغُرَابِ فِي الْحَرَمِ
باب: حرم میں کوا مارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2894
اخبرنا احمد بن عبدة، قال: انبانا حماد، قال: حدثنا هشام وهو ابن عروة، عن ابيه، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خمس فواسق يقتلن في الحرم: العقرب، والفارة، والغراب، والكلب العقور، والحداة".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ جانور فاسق (موذی) ہیں انہیں حرم میں (بھی) مارا جا سکتا ہے (وہ ہیں): بچھو، چوہیا، کوا، کاٹ کھانے والا کتا اور چیل۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 9 (1198)، (تحفة الأشراف: 16862)، مسند احمد (6/261) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: