احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ الذَّكَرِ
باب: عضو تناسل کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5486
اخبرني عبيد الله بن وكيع، قال: حدثنا ابي، عن سعد بن ابي اوس، عن بلال بن يحيى، عن شتير بن شكل بن حميد، عن ابيه، قال: قلت: يا رسول الله , علمني دعاء انتفع به، قال:"قل: اللهم عافني من شر سمعي، وبصري، ولساني، وقلبي، وشر منيي"، يعني ذكره.
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میرے لیے نفع بخش اور مفید ہو، آپ نے فرمایا: کہو: «اللہم عافني من شر سمعي وبصري ولساني وقلبي وشر منيي» اے اللہ مجھے میرے کان، میری نگاہ، میری زبان، میرے دل اور منی کی برائی سے بچائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5446 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عضو تناسل کی برائی یہ ہے کہ اس کا استعمال حرام جگہ میں ہو، اس کی برائی سے پناہ مانگنے کی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکل رضی اللہ عنہ کو دی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: