احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: عَقْلِ الْمَرْأَةِ
باب: عورت کی دیت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4809
اخبرنا عيسى بن يونس، قال: حدثنا ضمرة، عن إسماعيل بن عياش، عن ابن جريج، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عقل المراة مثل عقل الرجل، حتى يبلغ الثلث من ديتها".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی دیت ایک تہائی دیت تک مرد کی دیت کی طرح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8749) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ اسماعیل بن عیاش ‘‘ حجازیوں سے روایت میں ضعیف ہیں، نیز ’’ ابن جریج ‘‘ مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کیے ہوئے ہیں)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اصول حدیث کے حساب سے ضعیف ہے، مگر جمہور علماء کا یہی قول ہے، بلکہ بعض لوگوں نے اس پر اجماع نقل کیا ہے، اور یہ کہ ابن خزیمہ نے اس حدیث کی تصحیح کی ہے حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مرد کی مکمل دیت سو اونٹ ہے اور عورت کے قتل عمد و شبہ عمد و خطا میں آدھی دیت پچاس اونٹ واجب الاداء ہوں گے، لیکن اگر اعضاء کے تلف کرنے کی دیت ہو تو جیسے ایک انگلی کی دیت دس اونٹ ہیں، مان لیا کہ کسی نے کسی عورت کی چار انگلیاں توڑ دیں تو ان کی دیت چالیس اونٹ ہوئے جو سو کے ثلث (۳۳) سے زیادہ ہو گئے تو اب انگلیاں توڑنے والے پر صرف بیس (۲۰) اونٹ واجب ہوں گے، (علی ھذا القیاس)۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ابن جريج مكى حجازى وعنعن وھو مدلس (د 19) واسماعيل بن عياش الشامى ضعيف عن غير اھل بلده (اى عن غير الشامين) انظر ضعيف سنن الترمزى(131) والتقريب (473) والحديث الاتى (الاصل:4810) يغني عنه

Share this: