احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: كَمْ دِيَةُ الْكَافِرِ
باب: کافر کی دیت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4810
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا عبد الرحمن، عن محمد بن راشد، عن سليمان بن موسى وذكر كلمة معناها، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عقل اهل الذمة، نصف عقل المسلمين، وهم اليهود , والنصارى".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمیوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کی آدھی ہے، اور ذمیوں سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8714) مسند احمد (2/183، 224) (حسن)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث صحیح ہے، اور اسی پر جمہور کا عمل ہے، حنفیہ کا قول ہے کہ مسلم کافر ذمی سب کی دیت (خون بہا) برابر ہے، ان کا استدلال «دیۃ المعاہد دیۃ الحر المسلم» سے ہے جو مرسل اور ضعیف ہے، جب کہ باب کی یہ حدیث صحیح ہے، اور اس کی حکمت یہ ہے کہ مسلم کو کافر پر برتری حاصل ہے جس کے اظہار کا یہ بھی ایک ذریعہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: