احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

150: بَابُ: ذِكْرِ تَرْكِ الْمَرْأَةِ نَقْضَ ضَفْرَ رَأْسِهَا عِنْدَ اغْتِسَالِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ
باب: غسل جنابت کے وقت عورت کا اپنی چوٹیاں نہ کھولنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 242
اخبرنا سليمان بن منصور، عن سفيان، عن ايوب بن موسى، عن سعيد بن ابي سعيد، عن عبد الله بن رافع، عن ام سلمة رضي الله عنها زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: قلت: يا رسول الله، إني امراة اشد ضفر راسي، افانقضها عند غسلها من الجنابة ؟ قال:"إنما يكفيك ان تحثي على راسك ثلاث حثيات من ماء، ثم تفيضين على جسدك".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ایک ایسی عورت ہوں کہ اپنے سر کی چوٹی مضبوط باندھتی ہوں، تو کیا اسے غسل جنابت کے وقت کھولوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے بس یہی کافی ہے کہ اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لو، پھر اپنے پورے جسم پر پانی بہا لو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 12 (330)، سنن ابی داود/الطھارة 100 (251)، سنن الترمذی/فیہ 77 (105)، سنن ابن ماجہ/فیہ 108 (603)، (تحفة الأشراف: 18172)، مسند احمد 6/289، 315، سنن الدارمی/الطھارة 115 (1196) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: