احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

148: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: جنبی کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 240
اخبرنا محمد بن بشار، عن محمد، قال: حدثنا شعبة، عن عاصم، ح واخبرنا سويد بن نصر، انبانا عبد الله، عن عاصم، عن معاذة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"كنت اغتسل انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد يبادرني وابادره، حتى يقول: دعي لي، واقول انا: دع لي". قال سويد: يبادرني وابادره، فاقول: دع لي، دع لي.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، (کبھی) آپ مجھ سے سبقت کر جاتے، اور کبھی میں آپ سے سبقت کر جاتی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: میرے لیے چھوڑ دو، اور میں کہتی: میرے لیے چھوڑ دیجئیے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 10 (321)، (تحفة الأشراف: 17969)، مسند احمد 6/91، 103، 118، 123، 161، 171، 172، 193، 235، 265، ویأتي عند المؤلف برقم: 414 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: