احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: بَابُ: ذِكْرِ أَطْيَبِ الطِّيبِ
باب: سب سے عمدہ خوشبو (مشک) کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5266
اخبرنا ابو بكر بن إسحاق، قال: حدثنا عبد الرحمن بن غزوان، قال: انبانا شعبة، عن خليد بن جعفر، والمستمر , عن ابي نضرة، عن ابي سعيد، قال: ذكر النبي صلى الله عليه وسلم امراة حشت خاتمها بالمسك فقال:"وهو اطيب الطيب".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1906 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: