احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

77: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ لُبْسِ، خَاتَمِ الذَّهَبِ
باب: سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5268
اخبرنا محمد بن الوليد، قال: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة، عن ابي بكر بن حفص، عن عبد الله بن حنين، عن ابن عباس قال:"نهيت عن الثوب الاحمر، وخاتم الذهب، وان اقرا وانا راكع".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة41(482)، (تحفة الأشراف: 5786) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سند میں علی رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے، جب کہ اکثر روایات میں اس حدیث کو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جیسا کہ متعدد سن دوں سے گزرا، نیز دیکھئیے اگلی حدیث۔ اسی لیے امام مزی نے ابن عباس کی علی سے روایت کو محفوظ کہا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: