احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: الإِشَارَةِ فِي الْخُطْبَةِ
باب: خطبہ جمعہ میں اشارہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1413
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا سفيان، عن حصين، ان بشر بن مروان رفع يديه يوم الجمعة على المنبر فسبه عمارة بن رويبة الثقفي، وقال:"ما زاد رسول الله صلى الله عليه وسلم على هذا، واشار بإصبعه السبابة".
حصین سے روایت ہے کہ بشر بن مروان نے جمعہ کے دن منبر پر (خطبہ دیتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، تو اس پر عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے انہیں برا بھلا کہا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زیادہ نہیں کیا، اور انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 13 (874)، سنن ابی داود/الصلاة 230 (1104)، سنن الترمذی/الصلاة 254 (الجمعة 19) (515)، (تحفة الأشراف: 10377)، مسند احمد 4/135، 136، 261، سنن الدارمی/الصلاة 201 (1601، 1602) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: