احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْخُطْبَةِ
باب: خطبہ جمعہ میں قرآن پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1412
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا هارون بن إسماعيل، قال: حدثنا علي وهو ابن المبارك، عن يحيى، عن محمد بن عبد الرحمن، عن ابنة حارثة بن النعمان، قالت:"حفظت ق والقرءان المجيد من في رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر يوم الجمعة".
حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بیٹی (ام ہشام) کہتی ہیں کہ میں نے «ق والقرآن المجيد» کو جمعہ کے دن منبر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سن سن کر یاد کیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 13 (873)، سنن ابی داود/الصلاة 229 (1100، 1102، 1103)، مسند احمد 6/435، 463، (تحفة الأشراف: 18363) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے خطبے میں پوری سورۃ ق پابندی سے پڑھا کرتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: