احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: مَا يُسْتَحَبُّ مِنْ تَقْصِيرِ الْخُطْبَةِ
باب: خطبہ مختصر دینے کے استحباب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1415
اخبرنا محمد بن عبد العزيز بن غزوان، قال: انبانا الفضل بن موسى، عن الحسين بن واقد، قال: حدثني يحيى بن عقيل، قال: سمعت عبد الله بن ابي اوفى يقول:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكثر الذكر ويقل اللغو ويطيل الصلاة ويقصر الخطبة، ولا يانف ان يمشي مع الارملة والمسكين فيقضي له الحاجة".
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذکرو اذکار زیادہ کرتے، لایعنی باتوں سے گریز کرتے، نماز لمبی پڑھتے، اور خطبہ مختصر دیتے تھے، اور بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ جانے میں کہ ان کی ضرورت پوری کریں، عار محسوس نہیں کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5183)، سنن الدارمی/المقدمة 13 (75) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: