احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: بَابُ: ذِكْرِ مَا أَعَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِشَارِبِ الْمُسْكِرِ
باب: نشہ لانے والی چیزیں پینے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کے تیار کردہ عذاب، ذلت و رسوائی کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5712
اخبرنا قتيبة , قال: حدثنا عبد العزيز , عن عمارة بن غزية , عن ابي الزبير , عن جابر , ان رجلا من جيشان , وجيشان من اليمن قدم , فسال رسول الله صلى الله عليه وسلم عن شراب يشربونه بارضهم من الذرة , يقال له: المزر , فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"امسكر هو ؟", قال: نعم , قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"كل مسكر حرام , إن الله عز وجل عهد لمن شرب المسكر ان يسقيه من طينة الخبال", قالوا: يا رسول الله , وما طينة الخبال ؟ قال:"عرق اهل النار", او قال:"عصارة اهل النار".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جیشان کا ایک شخص (جیشان یمن کا ایک قبیلہ ہے) آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکئی کے بنے اس مشروب کے بارے میں پوچھا جسے وہ اپنے ملک میں پیتے تھے اور اسے «مزر» کہتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا وہ نشہ لاتا ہے؟ وہ بولا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ طے کر دیا ہے کہ جو نشہ لانے والی چیز پیئے گا تو اللہ تعالیٰ اسے «طینۃ الخبال» پلائے گا، لوگوں نے عرض کیا: یہ «طینۃ الخبال» کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنمیوں کا پسینہ، یا فرمایا: جہنمیوں کا مواد۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 7 (2002)، (تحفة الأشراف: 2891)، مسند احمد (3/361) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: