احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: صَلاَةِ الظُّهْرِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں ظہر کی نماز کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 471
اخبرنا محمد بن المثنى، ومحمد بن بشار، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، قال: حدثنا شعبة، عن الحكم بن عتيبة، قال: سمعت ابا جحيفة، قال:"خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم بالهاجرة، قال ابن المثنى: إلى البطحاء، فتوضا وصلى الظهر ركعتين والعصر ركعتين وبين يديه عنزة".
حکم بن عتیبہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر میں نکلے (ابن مثنی کی روایت میں ہے: بطحاء کی طرف نکلے) تو آپ نے وضو کیا، اور ظہر کی نماز دو رکعت پڑھی، اور عصر کی دو رکعت پڑھی، اور آپ کے سامنے نیزہ (بطور سترہ) تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 40 (187)، الصلاة 93 (499)، 94 (501)، المناقب 23 (3553)، مطولاً صحیح مسلم/الصلاة 47 (503)، وقد أخرجہ (تحفة الأشراف: 11799)، مسند احمد 4/307، 308، 309، سنن الدارمی/الصلاة 124 (1449) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: