احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: ثَوَابِ مَنْ أَقَامَ الصَّلاَةَ
باب: نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 469
اخبرنا محمد بن عثمان بن ابي صفوان الثقفي، قال: حدثنا بهز بن اسد، قال: حدثنا شعبة، قال: حدثنا محمد بن عثمان بن عبد الله، وابوه عثمان بن عبد الله، انهما سمعا موسى بن طلحة يحدث، عن ابي ايوب، ان رجلا، قال: يا رسول الله، اخبرني بعمل يدخلني الجنة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تعبد الله ولا تشرك به شيئا وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصل الرحم، ذرها كانه كان على راحلته".
ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو، اسے چھوڑ دو گویا آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 1 (1396)، والأدب 10 (5983، 5982)، صحیح مسلم/الإیمان 4 (13)مطولاً، (تحفة الأشراف: 3491)، مسند احمد 5/417، 418 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ اعرابی سامنے آ کر اونٹنی کی باگ تھام کر پوچھ رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دے چکے تو آپ نے اس سے فرمایا: اونٹنی کی باگ چھوڑ دے اسے جانے دے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: