احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: فَضْلِ صَلاَةِ الْعَصْرِ
باب: نماز عصر کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 472
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا مسعر، وابن ابي خالد، والبختري بن ابي البختري، كلهم سمعوه من ابي بكر بن عمارة بن رويبة الثقفي، عن ابيه، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لن يلج النار من صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها".
عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو شخص سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھے گا وہ ہرگز جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہو گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 37 (634)، سنن ابی داود/الصلاة 9 (427)، (تحفة الأشراف: 10378)، مسند احمد 4/136، 261 ویأتي عند المؤلف برقم: 488 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: فجر اور عصر کی نمازوں کا ذکر ان کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ مطلب نہیں کہ صرف ان نمازوں کی پابندی کرنے والا جہنم سے محفوظ رہے گا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ جو ان دونوں کی پابندی کرے گا وہ یقیناً دوسری نمازوں میں بھی کوتاہی نہیں کرے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: