احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: الإِذْنِ فِي شَىْءٍ مِنْهَا
باب: ہر برتن کے استعمال کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5654
اخبرنا العباس بن عبد العظيم، عن الاحوص بن جواب، عن عمار بن رزيق انه حدثهم، عن ابي إسحاق، عن الزبير بن عدي، عن ابن بريدة، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إني كنت نهيتكم عن لحوم الاضاحي فتزودوا وادخروا، ومن اراد زيارة القبور فإنها تذكر الآخرة، واشربوا، واتقوا كل مسكر".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (ذخیرہ کرنے) سے روکا تھا، لیکن اب تم اسے رکھ چھوڑو اور ذخیرہ کرو، اور جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے کرے، اس لیے کہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے اور پیو (ہر چیز) البتہ نشہ لانے والی چیز سے بچو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4435 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: