احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: سُؤْرِ الْحِمَارِ
باب: گدھے کے جوٹھے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 69
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد، قال: حدثنا سفيان، عن ايوب، عن محمد، عن انس، قال: اتانا منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال:"إن الله ورسوله ينهاكم عن لحوم الحمر فإنها رجس".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد 130 (2991)، المغازي 38 (4198)، الذبائح 28 (5528)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 13 (3196)، (تحفة الأشراف: 1457)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصید 5 (1940)، مسند احمد 3/111، 121، 164، سنن الدارمی/الاضاحي 21 (2034)، ویأتي عند المؤلف برقم: (4335) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جب گدھے کا گوشت ناپاک اور نجس ہے، تو اس کا جوٹھا بھی ناپاک و نجس ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: