احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: بَابُ: وُضُوءِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ جَمِيعًا
باب: مردوں اور عورتوں کے ایک ساتھ وضو کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 71
اخبرني هارون بن عبد الله، قال: حدثنا معن، قال: حدثنا مالك، ح والحارث بن مسكين، قراءة عليه وانا اسمع، عن ابن القاسم، قال: حدثني مالك، عن نافع، عن ابن عمر، قال:"كان الرجال والنساء يتوضئون في زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم جميعا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ (یعنی ایک ہی برتن سے) وضو کرتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 43 (193)، سنن ابی داود/الطہارة 39 (79)، سنن ابن ماجہ/فیہ 36 (381)، (تحفة الأشراف: 8350)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/فیہ 3 (15)، مسند احمد 2/4، 103، 113، (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 343) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد میاں بیوی ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: