احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: بَابُ: فَضْلِ الْجُنُبِ
باب: جنبی کے (غسل سے) بچے ہوئے پانی کا حکم۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 72
اخبرنا قتيبة بن سعيد، قال: حدثنا الليث، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة انها اخبرته، انها"كانت تغتسل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في الإناء الواحد".
عروہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں خبر دی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 10 (319)، سنن ابن ماجہ/فیہ 35 (376)، (تحفة الأشراف: 16586)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل 2 (250)، 15 (273)، سنن ابی داود/الطھارة 39 (77)، مسند احمد 6/37، 173، 189، 191، 199، 210، 230، 231، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 229، 232-236، 345، 410، 411، 413 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: