احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي الاِسْتِطَابَةِ بِحَجَرٍ وَاحِدٍ
باب: ایک پتھر سے استنجاء کرنے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 43
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا جرير، عن منصور، عن هلال بن يساف، عن سلمة بن قيس، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا استجمرت فاوتر".
سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب استنجاء کرو تو طاق (ڈھیلا) استعمال کرو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطہارة 21 (27)، سنن ابن ماجہ/فیہ 44 (406)، (تحفة الأشراف: 4556)، مسند احمد 4/ 313، 339، 340، کلہم بزیادة إذا توضأت فانثر، ویأتي عند المؤلف برقم: 89، بزیادة اذا توضات فاستنثر (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مؤلف کا استدلال «فأوتر‏» کے لفظ سے ہے جو مطلق لفظ ہے اور ایک پتھر کے کافی ہونے کو بھی وتر کہیں گے لیکن اس کے جواب میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ مطلق مقید پر محمول کیا جاتا ہے، یعنی طاق سے مراد تین یا تین سے زیادہ پانچ وغیرہ مراد ہے، کیونکہ اصول یہ ہے ایک حدیث دوسرے حدیث کی وضاحت کرتی ہے اور تین کی قید حدیث رقم: ۴۱ میں آ چکی ہے، اس لیے طاق سے تین والا طاق مراد ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: