احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: الاِجْتِزَاءِ فِي الاِسْتِطَابَةِ بِالْحِجَارَةِ دُونَ غَيْرِهَا
باب: صرف پتھر اور ڈھیلے سے استنجاء کے کافی ہونے اور پانی کے ضروری نہ ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 44
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم، عن ابيه، عن مسلم بن قرط، عن عروة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا ذهب احدكم إلى الغائط فليذهب معه بثلاثة احجار، فليستطب بها فإنها تجزي عنه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پاخانہ جائے تو اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے، اور ان سے پاکی حاصل کرے کیونکہ یہ طہارت کے لیے کافی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 21 (40)، (تحفة الأشراف: 16757)، مسند احمد 6/ 108، 133، سنن الدارمی/الطہارة 11 (697) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: