احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى، فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں کنکری پر ہاتھ پھیرنے سے ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1192
اخبرنا قتيبة بن سعيد , والحسين بن حريث , واللفظ له، عن سفيان، عن الزهري، عن ابي الاحوص، عن ابي ذر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا قام احدكم في الصلاة فلا يمسح الحصى , فإن الرحمة تواجهه".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ کنکری پر ہاتھ نہ پھیرے، کیونکہ رحمت اس کا سامنا کر رہی ہوتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 175 (945)، سنن الترمذی/الصلاة 163 (379)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 62 (1027)، (تحفة الأشراف: 11997)، مسند احمد 5/149، 150، 163، 179، سنن الدارمی/الصلاة 110 (1428) (ضعیف) (اس کے راوی ’’أبو الأحوص‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: