احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ، إِلَى السَّمَاءِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے سے ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1194
اخبرنا عبيد الله بن سعيد وشعيب بن يوسف , عن يحيى وهو ابن سعيد القطان، عن ابن ابي عروبة، عن قتادة، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"ما بال اقوام يرفعون ابصارهم إلى السماء في صلاتهم , فاشتد قوله في ذلك حتى قال: لينتهن عن ذلك او لتخطفن ابصارهم".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں اپنی نگاہوں کو آسمان کی جانب اٹھاتے ہیں، آپ نے بڑی سخت بات اس سلسلہ میں کہی یہاں تک کہ آپ نے فرمایا: وہ اس سے باز آ جائیں ورنہ ان کی نظریں اچک لی جائیں گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 92 (750)، سنن ابی داود/الصلاة 167 (913)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 68 (1044)، (تحفة الأشراف: 1173)، مسند احمد 3/109، 112، 115، 116، 140، 258، سنن الدارمی/الصلاة 67 (1340) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: