احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِيهِ مَرَّةً
باب: کنکریوں پر ایک بار ہاتھ پھیرنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1193
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن الاوزاعي، عن يحيى بن ابي كثير، قال: حدثني ابو سلمة بن عبد الرحمن , قال: حدثني معيقيب , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"إن كنت لا بد فاعلا فمرة".
معیقب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اگر تمہیں (کنکریوں پر) ہاتھ پھیرنا ضروری ہی ہو تو ایک بار پھیر سکتے ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العمل فی ال صلاة 8 (1207)، صحیح مسلم/المساجد 12 (546)، سنن ابی داود/الصلاة 175 (946)، سنن الترمذی/الصلاة 163 (380)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 62 (1026)، مسند احمد 3/426 و 5/425، 426، سنن الدارمی/الصلاة 110 (1427)، (تحفة الأشراف: 11485) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: