احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الْوُضُوءِ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ
باب: برف اور اولوں کے پانی سے وضو کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 334
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا جرير، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"اللهم اغسل خطاياي بماء الثلج والبرد، ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے تھے: «اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس» اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولوں سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح صاف کر دے جس طرح تو سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 61 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: