احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى خَالِدٍ الْحَذَّاءِ
باب: تلامذہ خالدالحذاء کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4797
اخبرني يحيى بن حبيب بن عربي، قال: انبانا حماد، عن خالد يعني الحذاء، عن القاسم بن ربيعة، عن عقبة بن اوس، عن عبد الله: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"الا وإن قتيل الخطإ شبه العمد ما كان بالسوط والعصا مائة من الإبل اربعون في بطونها اولادها".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو! جو شخص قتل خطا میں یعنی شبہ عمد کے طور پر کوڑے، یا ڈنڈے سے مر جائے تو اس کی دیت سو اونٹ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الدیات 19 (4547، 4548)، سنن ابن ماجہ/الدیات 5 (2627)، (تحفة الأشراف: 8889، 19100)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4798-4802، 4804) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: