احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالزَّبِيبِ
باب: ادھ کچی کھجور اور کشمش سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5564
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن ابي الزبير، عن جابر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم:"انه نهى ان ينبذ الزبيب والبسر جميعا، ونهى ان ينبذ البسر والرطب جميعا".
جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کشمش اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے، نیز منع فرمایا کہ ادھ کچی اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الْٔشربة 5 (1986)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 11 (3395)، (تحفة الأشراف: 2916)، مسند احمد (3/389) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: