احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: خَلِيطِ الرُّطَبِ وَالزَّبِيبِ
باب: تازہ کھجور اور کشمش سے بنے مشروب (نبیذ) کے ممنوع ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5563
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن هشام، عن يحيى بن ابي كثير، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تنبذوا الزهو والرطب، ولا تنبذوا الرطب والزبيب جميعا".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی اور پکی کھجور ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی تازہ کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ بناؤ۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 5553 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: