احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجِهَادِ
باب: جہاد چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3099
اخبرنا عبدة بن عبد الرحيم، قال: حدثنا سلمة بن سليمان، قال: انبانا ابن المبارك، قال: انبانا وهيب يعني ابن الورد، قال: اخبرني عمر بن محمد بن المنكدر، عن سمي، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من مات ولم يغز، ولم يحدث نفسه بغزو، مات على شعبة نفاق".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مر گیا، اور اس نے جہاد نہیں کیا، اور نہ ہی جہاد کے بارے میں اس نے اپنے دل میں سوچا و ارادہ کیا ۱؎، تو وہ ایک طرح سے نفاق پر مرا ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة (910)، سنن ابی داود/الجہاد 18 (2502)، (تحفة الأشراف: 12567)، مسند احمد (2/374) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دل میں سوچنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے دل میں مجاہد بننے کی تمنا کرے، اور ارادہ کا مطلب یہ ہے کہ جہاد سے متعلق ساز و سامان کے حصول کی کوشش اور اس کے لیے تیاری کرے۔ ۲؎: گویا وہ جہاد سے پیچھے رہ جانے والے منافقین کے مشابہ ہو گیا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: