احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: بَابُ: رُكُوبِ الْبَدَنَةِ لِمَنْ جَهَدَهُ الْمَشْىُ
باب: چلتے چلتے تھک جانے والا شخص ہدی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2803
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا حميد، عن ثابت، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم راى رجلا يسوق بدنة وقد جهده المشي، قال:"اركبها"قال: إنها بدنة، قال:"اركبها وإن كانت بدنة".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہدی کا اونٹ لے جاتے دیکھا اور وہ تھک کر چور ہو چکا تھا آپ نے اس سے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ وہ کہنے لگا ہدی کا اونٹ ہے، آپ نے فرمایا: وار ہو جاؤ اگرچہ وہ ہدی کا اونٹ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 396) وقد أخرجہ: صحیح مسلم/ الحج 65 (1323)، مسند احمد (3/99، 106) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: