احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

76: بَابُ: رُكُوبِ الْبَدَنَةِ بِالْمَعْرُوفِ
باب: معروف طریقے پر ہدی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2804
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا ابن جريج، قال: اخبرني ابو الزبير، قال: سمعت جابر بن عبد الله يسال عن ركوب البدنة، فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"اركبها بالمعروف إذا الجئت إليها حتى تجد ظهرا".
ابو الزبیر کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا ان سے قربانی کے جانور پر سوار ہونے کے متعلق پوچھا جا رہا تھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دستور کے مطابق اس کی سواری کر جب تم اس کے لیے مجبور کر دئیے جاؤ یہاں تک کہ دوسری سواری پا لو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج65 (1324)، سنن ابی داود/المناسک 18 (1761)، (تحفة الأشراف: 2808)، مسند احمد (3/317، 324، 325، 348) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: