احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: كَيْفَ الْوِتْرُ بِسَبْعٍ
باب: سات رکعت وتر پڑھنے کی کیفیت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1719
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، قال: حدثنا شعبة، عن قتادة، عن زرارة بن اوفى، عن سعد بن هشام، عن عائشة، قالت:"لما اسن رسول الله صلى الله عليه وسلم واخذ اللحم صلى سبع ركعات لا يقعد إلا في آخرهن، وصلى ركعتين وهو قاعد بعد ما يسلم , فتلك تسع يا بني. (حديث موقوف) (حديث مرفوع) وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم"إذا صلى صلاة احب ان يداوم عليها"مختصر خالفه هشام الدستوائي.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بوڑھے ہو گئے، اور بدن پر گوشت چڑھ گیا، تو آپ سات رکعت پڑھنے لگے، اور صرف ان کے آخر میں قعدہ کرتے تھے، پھر سلام پھیرنے کے بعد بیٹھ کر دو رکعت اور پڑھتے تو میرے بیٹے یہ نو رکعتیں ہوئیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی صلاۃ پڑھتے تو چاہتے کہ اس پر مداومت کریں، (یہ حدیث مختصر ہے)۔ ہشام دستوائی نے شعبہ کی مخالفت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16115) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: