احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: الْفِرَارُ بِالدِّينِ مِنْ الْفِتَنِ
باب: دین بچانے کے لیے فتنوں سے بھاگنے اور دور رہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5039
اخبرنا هارون بن عبد الله، قال: حدثنا معن. ح والحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع , عن ابن القاسم، قالا: حدثنا مالك، عن عبد الرحمن بن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي صعصعة، عن ابيه، عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يوشك ان يكون خير مال مسلم غنم يتبع بها شعف الجبال , ومواقع القطر يفر بدينه من الفتن".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ زمانہ قریب ہے جب مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں گی، جنہیں لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش ہونے کی جگہوں میں چلا جائے گا، وہ اس طرح فتنوں سے اپنے دین کو بچائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 12 (19)، بدء الخلق 15 (3300)، المناقب 25 (3600)، الرقاق 34 (6495)، سنن ابی داود/الفتن 14(4267)، سنن ابن ماجہ/الفتن 13 (3980)، (تحفة الأشراف: 4103)، موطا امام مالک/الاستئذان 6 (16)، مسند احمد (3/6، 30، 43، 53) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: