احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: بَابُ: الدِّينُ يُسْرٌ
باب: دین (اسلام) آسان ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5037
اخبرنا ابو بكر بن نافع، قال: حدثنا عمر بن علي، عن معن بن محمد، عن سعيد، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن هذا الدين يسر , ولن يشاد الدين احد إلا غلبه فسددوا، وقاربوا، وابشروا، ويسروا، واستعينوا بالغدوة والروحة وشيء من الدلجة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین آسان ہے اور جو دین میں (عملی طور پر) سختی برتے گا تو دین اس پر غالب آ جائے گا (اور اسے تھکا دے گا) لہٰذا صحیح راستے پر چلو (اگر مکمل طور سے عمل نہ کر سکو تو کم از کم) دین سے قریب رہو، لوگوں کو دین کے معاملے میں خوش رکھو (نفرت نہ پیدا کرو) انہیں آسانی دو اور صبح و شام اور کچھ رات گئے کی مدد سے اللہ کی عبادت کرو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 29 (39)، الرقاق 18 (6463)، (تحفة الأشراف: 13069)، مسند احمد (2/514) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ان اوقات سے مدد طلب کرنے کا مطلب ہے کہ ان میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: