احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: بَابُ: قَتْلِ الْحِدَأَةِ
باب: چیل کو مارنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2836
اخبرنا زياد بن ايوب، قال: حدثنا ابن علية، قال: انبانا ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رجل: يا رسول الله ما نقتل من الدواب إذا احرمنا ؟ قال:"خمس لا جناح على من قتلهن: الحداة، والغراب، والفارة، والعقرب، والكلب العقور".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جب ہم احرام باندھے ہوئے ہوں تو کون سے جانور مار سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: پانچ جانور ہیں جن کے مارنے پر کوئی گناہ نہیں: چیل، کوا، چوہیا، بچھو اور کٹ کھنا (کاٹنے والا) کتا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 9 (1199)، (تحفة الأشراف: 7543)، مسند احمد (2/48، 65، 82) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: