احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: تَفْسِيرِ الأَوْعِيَةِ
باب: ممنوع برتنوں کی شرح و تفسیر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5648
اخبرنا عمرو بن يزيد، قال: حدثنا بهز بن اسد، قال: حدثنا شعبة، قال: اخبرني عمرو بن مرة، قال: سمعت زاذان، قال: سالت عبد الله بن عمر، قلت: حدثني بشيء سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم في الاوعية وفسره، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الحنتم، وهو الذي تسمونه انتم الجرة، ونهى عن الدباء، وهو الذي تسمونه انتم القرع، ونهى عن النقير، وهي النخلة ينقرونها، ونهى عن المزفت، وهو المقير".
زاذان کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے درخواست کی کہ مجھ سے کوئی ایسی بات بیان کیجئیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے سلسلے میں سنی ہو اور اس کی شرح و تفسیر بھی بیان کیجئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی برتن سے روکا اور یہ وہی ہے جسے تم «جرہ» (گھڑا) کہتے ہو۔ «دباء» سے روکا، جسے تم «قرع» (کدو کی تُو نبی) کہتے ہو، «نقیر» سے روکا اور یہ کھجور کے درخت کی جڑ ہے جسے تم کھودتے ہو (اور برتن بنا لیتے ہو) اور «مزفت» جو «مقیر» ۱؎ ہے اس سے بھی روکا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الّٔشربة 6 (1997)، سنن الترمذی/الْٔشربة 5 (1868)، (تحفة الأشراف: 6716)، مسند احمد (2/56) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: پینٹ کیا ہوا روغن چڑھایا ہوا برتن۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ الحكم بن عتيبة عنعن (د 1624)

Share this: