احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: الإِذْنِ فِي الاِنْتِبَاذِ
باب: مشکوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5649
اخبرنا سوار بن عبد الله بن سوار، قال: حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد، عن هشام، عن محمد، عن ابي هريرة، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم وفد عبد القيس حين قدموا عليه عن الدباء وعن النقير وعن المزفت والمزادة المجبوبة", وقال:"انتبذ في سقائك اوكه واشربه حلوا"، قال: بعضهم ائذن لي يا رسول الله في مثل هذا، قال:"إذا تجعلها مثل هذه"، واشار بيده يصف ذلك.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے وفد کو جب وہ آپ کے پاس آئے کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور منہ کھلے گہرے برتن سے روکا، اور فرمایا: مشک میں نبیذ تیار کرو اور اس کا منہ بند کر دو اور اسے میٹھا میٹھا پیو، ان میں سے کسی شخص نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اس جیسے برتن کی اجازت دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: تو تمہیں اس جیسا چاہیئے اور آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی شدت اور تیزی بیان کرنے لگے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 14541)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1993)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، مسند احمد (2/491) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: