15: بَابُ: مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ الْعَصْرِ
باب: عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 475
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثني يحيى، عن هشام، قال: حدثني يحيى بن ابي كثير، عن ابي قلابة، قال: حدثني ابو المليح، قال: كنا مع بريدة في يوم ذي غيم، فقال: بكروا بالصلاة، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من ترك صلاة العصر، فقد حبط عمله".
ابوالملیح (ابوالملیح بن اسامہ) کہتے ہیں کہ بدلی والے ایک دن میں ہم بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے تو انہوں نے کہا: نماز جلدی پڑھو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کا عمل رائیگاں گیا“ ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت 15 (553)، 34 (594)، وقد اخرجہ: (تحفة الأشراف: 2013)، مسند احمد 5/349، 350، 357، 360، 361 (صحیح)
وضاحت: ۱؎: اس سے اس معصیت کی سنگینی کا اظہار مقصود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح